رام مندر کا سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے قبل ہی امیت شاہ کرونا کا شکار

0
5اگست کو یوم یکجتہی کشمیر منایا جائے گا،،جبکہ مود ی سرکار اس دن کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکے گی،،،5اگست کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وبا نے کروڑوں انسانوں کو اپنا شکار بنایا ہوا ہے جس میں سیاست دان،اداکار و نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے سیاست دانوں میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام بھی شامل ہوگیا جنہوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا سے متاثر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کی علامات ظاہر ہونے پر میں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گورنر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: