بھارتی میڈیا کی حماقت دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن گئی

جھوٹ، افواہ اور پروپیگنڈے کا دوسرا نام بھارتی میڈیا ہے، ہیجان انگیزی میں یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں یہاں تک کہ خود اپنا مذاق بھی بنوا لیتے ہیں۔ ایسی ہی صورت حال بھارت میں شدید گرمی کی لہر پر بنائی گئی ایک رپورٹ پر پیدا ہوگئی۔ بھارتی میڈیا حالیہ “’ہیٹ ویو” پر بھی ہیجان انگیزی سے باز نہ آیا اور موسمی تغیرات کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا۔بھارتی چینل کے نیوز اینکرز نے گلے پھاڑ پھاڑ کر ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کی بچگانہ کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مزاح اور طنز سے سوشل میڈیا زعفران زار ہوگیا، کسی نے لکھا بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہیئے تو کسی نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ ہمارے دن یوں ہی مزاح سے بھرپور رکھتا ہے۔بھارتی نیوز چینلز نے صحافت کی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ اب مقامی نیوز چینل ایک نئی تھیوری لے کر سامنے آیا ہے، جس پر بھارت کی اپنی عوام ہی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ بھارتی طیارے کی گمشدگی کے متعلق حیرت انگیز بات کہہ دی۔ بھارتی چینل نے گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کی گمشدگی کا ذمہ دار ایلین کو ٹھرا دیا۔مقامی نیوز چینل زی ہندوستان نے دعوی کیا کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والا طیارہ دراصل ایلین لے گئے ہیں۔ جس نے خبر سنی یا دیکھی وہ ہکا بکا رہ گیا۔ نیوز چینل کے اس دعوی پر سوشل میڈیا پر کافی مذاق بن رہا ہے، شہری بھارتی صحافت کے معیار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس قبل بھی معصوم کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بتا کر بھارتی میڈیا نے واویلا مچا رکھا تھا، بھارتی میڈیا بھول گیا کہ ان کی بے سروپا باتیں معصوم بھارتی عوام کو تو ورغلا سکتی ہیں لیکن دنیا ان کے اصل روپ سے واقف ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.