بھارت میں مسلمانوں کے حقوق ایک بار پھر پامال

بھارتی فلم ساز اریبم سیام شرما نے دوسرے ملکوں سے آنے والے صرف غیر مسلم باشندوں کو بھارتی شہریت دینے کے بل کے خلاف احتجاجاً پدما شری ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والے معروف اریبم سیام شرما کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے شہریت کے متنازع بل پر وہ بطور احتجاج اپنے پدما شری ایوارڈ واپس کررہے ہیں۔
بھارتی لوک سبھا سے مںظور ہونے والے اس بل کے مطابق پڑوسی ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے بھارتی شہریت دینے کا عمل آسان بنایا جائے گا۔ لیکن اس بل میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا،بلکہ ہندو، سکھوں اور مسیحی برادریوں کو بھارتی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مودی سرکار کے نئے بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے مسلمانوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی سے بھرپور اس بل کے ذریعے مودی سرکار ہندو ووٹ بینک کو بڑھانے کی کوشش کررہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.