پاکستان کابھارت کی اسلام دشمنی اورہندوتوا انتہا پسندی کیخلاف اوآئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینےکامطالبہ

0
بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کےخلاف پرتشدد واقعات میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا ہے جس پرپاکستان نے او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں منظم طریقے سے مسلم کش پالیسیوں پر کام ہورہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے اور اسی لیے مودی سرکار کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی آڑ میں بھی مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اسلامی ممالک کو بھارتی اسلام دشمن پالیسیوں کوروکنے کےلیےکردارادا کرنا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی ممالک کی بڑی تعداد نے خصوصی ورکنگ گروپ کے قیام کی حمایت کردی۔
اس سے قبل منیر اکرم نے کہا تھا کہ دنیا نےمان لیا کہ کشمیربھارت کا داخلی معاملہ نہیں عالمی تنازع ہے،اب سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کےتنازع کو دیکھ رہا ہے،مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادوں میں دوبارہ جان پڑگئی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: