بزدل دشمن کی اشتعال انگیزیاں جاری

0
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اورخاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیزفائر معاہدےکی خلاف ورزی کرتےہوئےشہری آبادی کو نشانہ بنایا،،آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز نے بروہ ڈھڈنیال رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ محمد حسیب شہید اور خاتون سمیت 4 شہیر زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ محمد حسیب ڈھنڈنیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہوا جب کہ بروہ، رکھ چکری، چری کوٹ سیکٹر پر ایک خاتون اور72 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری شدید زخمی ہوئےجنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: