بزدل دشمن اپنی گھٹیا حرکتوں سے باز نہ آیا

0
مودی سرکار کی آشیرباد پر بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے معمر خاتون کو زخمی کردیا ۔ بھارت کے نام نہاد سورماؤں کی جانب سے فائرنگ رکھ چکری سیکٹر میں کی گئی۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور دانستہ طور پر آبادی کو نشانہ بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ رکھ چکری سیکٹر میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی رہائشی ایک معمر خاتون زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کی جانب سےدشمن کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس سال اب تک بھارتی فورسز کی جانب سے ایک ہزار 643 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: