آئینہ اُن کو دکھایا تو بُرا مان گئے

مودی سرکار کامکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہواتو وہ بُرا مان گئے، برسوں سے مظالم سہتے سکھوں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیااور بھارتی پرچم نذر آتش کرکے اپنی نفرت کا اظہارکیا جس پرنام نہاد سیکولر بھارت نے خالصتان کے حامیوں کے جانب سے بھارتی “ترنگا” جلانے کے معاملے پر شدید احتجاج کیا
بھارتی دفتر خارجہ نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دے دیا اور برطانوی وزارت خارجہ کو احتجاجی نوٹ بھیجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ لندن میں بھارت کے قومی پرچم کی توہین کی گئی لٰہذااس معاملے کو مختلف فورمز پر اٹھایا جائے گا۔
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف پائی جانے والی انتہا پسندی برسوں سے حکومت کی سرپرستی میں پروان چڑھ رہی ہے جس کے باعث اقلیتوں میں بدامنی اور بے چینی بڑھتی جارہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑتی جارہی ہیں
دوسری جانب خالصتان کے حامی سکھوں کاکہنا ہے کہ بھارت کے پرچم کو نذر آتش کرنا مودی سرکار سے شدید نفرت کا اظہار ہےاور اس کے ذریعے ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اورسکھ قوم خالصتان بنا کر دم لے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.