بھارت کامقدرمودی سرکاریاپھرکانگریس سنبھالی گی اقتدار

بھارت میں اقتدار کی مسند پرکون براجمان ہوگا،،فیصلےکی گھڑیاں قریب آنےلگیں،،بھارتی لوک سبھا کےانتخابات کےساتویں اورآخری مرحلے کاآغازہوگیا جس کیلئے7ریاستوں میں ووٹ ڈالے جارہےہیں۔ریاست بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام خطہ چندی گڑھ میں 59نشستوں کیلئے پولنگ کاعمل جاری ہے۔ آخری مرحلے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی بنارس کے حلقے سے میدان میں ہیں، ان کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی کی شالنی یادو سے ہے۔بھارتی لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کیلئےانتظامیہ نےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں،پولیس اوردیگرفورسزکی بھاری نفری کو پولنگ سٹیشنوں کےباہرتعینات کیاگیاہے۔پولنگ شروع ہونےسےقبل سرچنگ کاعمل بھی کیاگیا۔واضح رہے کہ ان 7 ریاستوں میں ووٹنگ کے بعد انتخابات کے ساتوں مراحل مکمل ہوجائیں گے، 23مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.