مہاراج کا ٹوٹ گیا خواب،،،پاک فوج کا نہیں جواب

نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج کو پاک فوج کا تگڑا جواب،،، باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نےایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج نے باغ سیکٹر پر بھارتی ڈرون مار گرایا ہے اور انشاءاللہ ایک بھارتی ڈرون کو بھی سرحد پار نہیں کرنے دینگے۔

بھارتی حکمران اور فوجی سربراہ اپنی قوم کو بیوقوف بنانے اور اپنی کمزوریوں کو چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کرتے رہے ہیں لیکن آج تک وہ ایک بھی سرجیکل سٹرائیک کو ثابت نہیں کرپائے۔

بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں کہا ہے کہ پاکستان ایک لڑائی کے ساتھ نہیں سدھرا اور میں نے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائکس کا حکم دیا تھا۔ مودی کی جانب سے سرجیکل سٹرائکس کی بھڑکیں تو ماری جا رہی ہیں جبکہ صورتحال یہ ہے کہ بھارتی ڈرونز سرحد تک پار نہیں کرسکتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.