بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیاں ،،، ،، پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق 6 ستمبر کو بھارت کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر پرامن ریلی کے شرکا کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔یاد رہے کہ 6 ستمبر کو امن ریلی پر بھارتی فائرنگ کے کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.