ایشیا کپ کی میزبانی،پی ایس ایل 6 نہیں کھیلا جائے گا؟بھارت کا دعویٰ

0
بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ رواں سال ایشیا کپ کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ کو اگلے سال پاکستان سپر لیگ کی جگہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کی سفارش کی ہے۔
آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی ٹیم رواں سال اکتوبر نومبر میں ایشیا کپ کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔بھارتی عہدیدار کے مطابق رواں سال ایشیا کپ سے متعلق پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا جو بیان ہے وہ ہمارے مطابق نہیں ہے اور ہماری ٹیم ایشیا کپ نہیں کھیلے گی۔
بھارتی عہدیدار کے مطابق اگر پی سی بی اگلے سال پی ایس ایل ملتوی کرسکتا ہے تو بھارتی ٹیم اس عرصے میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوگی بصورت دیگر ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ یہ ہمارے لیے ناممکن ہے۔
اس سے قبل پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ وہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کریں گے،رپورٹ کے مطابق پی سی بی یو اے ای یا سری لنکا میں ایشیا کپ کے انعقاد پر غور کررہا ہے۔بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ کھیلنے سے متعلق اپنی حکومت کی اجازت نہ ملنے کا بہانہ بنا کر پہلے ہی کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: