مودی سرکار اپنی فطرت سے باز نہ آئی

کہتے ہیں سانپ کو جتنا مرضی دودھ پلاؤ لیکن وہ ڈسنے سے باز نہیں آیا،،،کچھ ایسا ہی حال بھارت کا ہے جس نے پاکستان کو ہر ہار جذبہ خیرسگالی کا جواب دشمنی سے دیا ہے،،،اب ایک بار پھرمودی سرکار نےپاکستان کیخلاف سازشیں تیز کردی ہیں اور بھارت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو خبردار کیا ہے کہ وہ معاشی پریشانی کے شکار پاکستان کو بیل آئوٹ پیکیج نہ دے، نئی دہلی نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ رقم دہشتگرد گروہوں کی فنڈنگ کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں ایک ملاقات کے دوران بھارتی حکام نے آئی ایم ایف کو متنبہ کیا کہ وہ ایک ایسے ملک کو قرضہ نہ دے جو پہلے سے ہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.