مودی سرکارکا دباؤیامیڈیا کی تنقیدکاخوف؟

0

بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ چاہتےہیں سانپ بھی مرجائے اورلاٹھی بھی نہ ٹوٹے،،، مذہبی رسومات کی ادائیگی بھی ہوجائےاورمودی سرکار کے دباؤاور میڈیا کی تنقید سےبھی بچا جاسکے،،،انہوں نے انوکھی منطق بیان کرتے ہوئے پاکستان آنے کی خبروں کو ہی غلط قراردیدیا،،،سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے پاکستان آنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا ہےکہ انہیں یقین ہے کہ من موہن سنگھ کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ وہ پاکستان جائیں،،،،پاکستان جانا اور راہداری کے ذریعےگوردوارہ جانے میں بہت زیادہ فرق ہے،مجھے یقین ہے کہ منوہن سنگھ بھی پاکستان نہیں جارہے،، کرتارپورگوردوارہ جارہے ہیںبھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ صرف بھارت سے کرتارپور گوردوارہ جانے والے پہلے گروہ کی قیادت کریں گے جو کہ وہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جارہا ہے،اسے پاکستان جانا نہ سمجھا جائے،،،ادھربھارتی میڈیا میں خبریں زیرگردش ہیں کہ بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کےوزیراعلی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئےپاکستان جائیں گے۔جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے،،،

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: