مودی سرکار سیکیولر بھارت کو ہندو سٹیٹ بنانے پر تل گئی

0
بھارت میں ایک طرف متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور جیلوں میں قید ہیں تو دوسری جانب مودی سرکار سیکیولر بھارت کو ہندو سٹیٹ بنانے پر تل گئی ہے۔کئی روز سے جاری احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے باوجود بھارت کے وزارت داخلہ امور نے متنازع شہریت ایکٹ پر عملدرآمد کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔بھارتی وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہریت ایکٹ کی دفعات نافذ العمل ہے۔ تاہم متنازع شہریت ایکٹ کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بل کے تحت غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی،اور یہ 1985 کے آسام معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔گزشتہ برس 11 دسمبر کو بھارتی پارلیمنٹ سے شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہوا تھا جس کے تحت 31 دسمبر 2014 سے قبل 3 پڑوسی ممالک سے بھارت آنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھ متوں، جینز، پارسیوں اور عیسائیوں کو بھارتی شہریت دی جائےگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: