بھارت کا چین کے ہاتھوں عبرتناک چھترول پر پاکستان سے بدلہ

0
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور باغ سر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق رٹہ جبر اور لیوانہ خیتر گاؤں سے ہے۔ پاک فوج کی جانب سے انڈیا کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
لداخ میں بھارتی فوج کی چین کے ہاتھوں شرمناک دھلائی کے بعد انڈین شہریوں میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے اور اپنی نام نہاد مہان فوج کی پسپائی کے بعد شہری غصے سے ٹماٹر کی طرح لال ہو گئے ہیں جبکہ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے بھی نریندر مودی کو آڑھے ہاتھوں لیا لیکن مودی کا زرخرید میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
چین کی جانب سے عبرتناک چھترول کے بعد غبارے کی ہوا کے طرح نریندر مودی کی 56 انچ کی چھاتی سکڑ کر 26 انچ کی رہ گئی جبکہ عالمی سطح پر اس رسوائی پر بھارتی فوج چین کے خلاف تو کچھ نہ کرسکی ،البتہ اپنی شرمندگی مٹانےکیلئےاس نے نہتے پاکستانی شہریوں پر چڑھائی کردی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: