بزدل بھارت نہتے کشمیریوں اور پرُامن ہمسایوں سے خوفزدہ

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھارتی فوج کے نام جاری کئے گئے سال نو کے پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے علاوہ بھی بھارت کو اپنی سرحدوں پر چیلنجز کا سامنا ہے،انہوں نے بارہ لاکھ فوج سے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جوش وجذبہ سے کام کرتے رہیں۔۔۔ انہوں نے امن اور جنگ میں بھارتی فوج کی خدمات کو بھی سراہا

یاد رہے ڈوکلام کے مقام پر بھارت کی چین کے ساتھ کئی دفعہ جھڑپیں ہوچکی ہیں اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی بھی بھارتی فوج کے ظالمانہ اقداما ت کے باوجود دن بدن زور پکڑ رہی ہے ۔۔ لیکن بھارتی وزیراعظم مودی بڑھکیں لگانے سے باز نہیں آرہے اور خوفزدہ بھارتی آرمی چیف صورت حال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے بھارت کی داخلی سلامتی کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر مجبور ہوگئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.