بھارتی آرمی چیف کا بھی طالبان سے مذاکرات کی حمایت کا اعلان

ایک بیان میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات کے لیے کوئی شرائط نہیں لگاتے تو ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ طالبان سے مذاکرات خطے، پاکستان اور بھارت کے بھی مفاد میں ہیں۔

بھارتی جنرل نے مذاکرات کے لیے خود ایک شرط لگاتے ہوئے کہا کہ طالبان سے تبھی مذاکرات کیے جائیں اگر وہ افغانستان میں پائیدار امن کے خواہش مند ہوں جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو اپنے گھر کا پچھلا حصہ سمجھتا ہے اس لیے وہ افغانستان میں ایسی صورت حال چاہتا ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے افغانستان کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ 17 سال کے طویل عرصے سے جاری جنگ کا پرامن حل نکالا جاسکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.