مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج نے مزید اراضی پر قبضہ کرنا شروع کردیا

0
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہزاروں کنال زمین جس میں زیادہ تر زرعی اور جنگلات کی اراضی ہے،1947 سے بھارتی فوج کے قبضے میں ہے اور اب چھاؤنیوں اور کیمپوں کی تعمیر کیلئے مزید اراضی پر قبضہ کر رہا ہے۔
گزشتہ سال دفعہ370 اور 35-A کی منسوخی کے بعد نریندر مودی کی سربراہی میں فسطائی بھارتی حکومت نے متعدد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کیے۔ سخت کرفیو نافذ کیا اور کشمیریوں کو جیلوں اور گھروں میں نظر بندکردیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنرمشیل بیچلیٹ نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت کا گزشتہ سال 5 اگست کے یکطرفہ اقدام اور اس کے بعد نئے ڈومیسائل قانون سے پورے مقبوضہ علاقے کے عوام میں شدید بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: