بھارت پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کرے گا

0
بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ بھارت رواں برس مختلف ممالک کے سربراہان حکومت کی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے طے شدہ ضابطے کے مطابق اس اجلاس میں تنظیم کے تمام آٹھ رکن ممالک اور چار مبصر ممالک سمیت بین الاقوامی مکالماتی شراکت داروں کو دعوت دی جائے گی۔فی الحال پاکستان کی جانب سےاکتوبرمیں ہونےوالےتنظیم کےاجلاس میں شرکت کرنےکی تصدیق یاتردیدنہیں کی گئی تاہم اگروزیراعظم عمران خان اس اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرتےہیں تووزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنےکےبعد یہ ان کا پہلادورہ بھارت ہوگاجبکہ سفارتی حلقےکا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کےدورےکی صورت میں دونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی پرقابو پانےمیں مدد ملے گی۔شنگھائی تعاون تنظیم چین کی قیادت میں ایک اقتصادی اور سکیورٹی بلاک ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کو سن 2017 میں شامل کیا گیا تھا۔ بھارت پہلی مرتبہ شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: