مودی سرکارکے سر پر جنگی جنون سوار

0
بھارتی حکومت نے 33 روسی لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی جن میں 21 میگ 29 اور ایک درجن ایس یو 30 جیٹ طیارے شامل ہیں ، اس کے علاوہ 59 طیاروں کو اپ گریڈ کرنےکی بھی منظوری دی گئی جبکہ منصوبے پر مجموعی طور پر 2 ارب 43 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔بھارتی وزارت دفاع نے روس میں تیار ہونے والے ہوا سے مار کرنے والے میزائلوں "ایئر ٹو ایئر میزائل” کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کار راہول بیدی کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں کے حصول سے بھارتی فضائیہ کے جنگی سکواڈرن کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 21 میگ 29 طیارے استعمال شدہ ہوں گے جنہیں روس میں اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ ایس یو 30 ایم کے آئی بھارتی ایروناٹکس لمیٹڈ کے لائسنس کے تحت تیار کیے جائیں گے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ ماہ ماسکو کے دورے میں روسی جنگی طیاروں کی فراہمی کو فوری یقینی بنانے پر زور دیا تھا اور یہ منظوری ایسے وقت پر دی گئی جب چین اور بھارت مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے لداخ میں آمنے سامنے ہیں اور چین کی جانب سے عسکری تنصیبات میں اضافے کے جواب میں بھارت نے اپنی فوجیوں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے۔بھارت کے پاس نصف سے زیادہ عسکری ساز و سامان روسی ساختہ ہے جبکہ نئی دہلی نے گزشتہ کئی دہائیوں میں ہائی ٹیک ہتھیاروں کے لیے امریکا اور اسرائیل کا رخ کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: