مودی سرکار کا ایشیا پر حکمرانی کا خواب

0

دنیا میں اسلحے کی دوڑ پر نظر رکھنے والے ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 2019 کے دوران دفاعی اخراجات پر ایک اعشاریہ 9 کھرب ڈالر کی رقم خرچ کی گئی جو 2018 کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ سال دفاع کی مد میں سب سے زیادہ 732 ارب ڈالر خرچ کیے جو دنیا کے مجموعی دفاعی اخراجات کا 38 فیصد بنتا ہے۔ اس کے بعد چین نے ایک سال میں فوجی اخراجات کی مد میں 261 ارب ڈالر خرچ کیے ۔
بھارت نے دفاع کی مد میں 71 ارب ڈالر کی رقم خرچ کی جس کے بعد وہ دفاعی اخراجات کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آگیا ،،، رپورٹ کے مطابق بھارت یہ رقم پاکستان اور چین کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے خرچ کر رہا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 2 ایشیائی ممالک دفاع پر رقم خرچ کرنے کے معاملے میں ٹاپ تھری ممالک میں شامل ہوئے ہیں۔ اس کے مقابلے میں پاکستان نے اپنے دفاع پر 10 اعشاریہ 3 ارب ڈالرخرچ کئے۔
دفاع کے شعبے پر خرچے کے معاملے میں روس چوتھے نمبر پر رہا جس نے 65 اعشاریہ ایک ارب ڈالر اس مد میں خرچ کیے۔ سعودی عرب دفاع پر خرچ کرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا جس کے دفاعی اخراجات 61 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہیں۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: