مودی سرکار کے سر پر جنگی جنون سوار،کام نہ آئی مار

0
بھارتی حکومت کے سر پر جنگی جنون سوار ہے اور چین کے ہاتھوں مار پر بھی مودی جی نے عبرت حاصل نہ کی ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین کے خلاف فضائی اور زمینی جنگ چھیڑنے کی تیاری کرنا شروع کردی ہے ۔
بھارت نے فرانس سے حاصل کئے گئے جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی لداخ میں چین سے ملحقہ سرحد کے قریب آزمائشی پروازیں شروع کردیں،،اس علاقےمیں ماہ جون میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان خونی جھڑپ ہوئی تھی جس میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔اس بات کی تصدیق نہیں کہ چینی سرحد پر رافیل طیاروں کی پروازوں کا آغاز کب کیا گیا تاہم بھارتی فضائیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے رافیل جنگی طیاروں کی لداخ سمیت دیگر علاقوں میں آزمائشی پروازوں کی تصدیق کی ہے۔رافیل طیاروں کی پروازیں ایسے میں وقت ہورہی ہیں جب دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان سرحدی علاقوں کے حوالے سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔دوسری جانب بھارتی فوجیوں کو جلد اور باآسانی بارڈر تک پہنچانے کیلئےسرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر شروع کردی جن میں ہماچل پردیش سے لیہہ کو جوڑنے کیلئے شاہراہ بھی شامل ہے اور اس کے ذریعہ بھارتی فوجی کسی بھی موسم میں سرحدی علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں ۔بھارتی حکام کے مطابق اس سڑک کا 90 فیصدی کام ہو چکا ہے اور اس منصوبے کی نگرانی وزیر اعظم نریندر مودی خود کر رہے ہیں کیونکہ اس سڑک سے ہندوستانی فوج کو سٹریٹجک فائدہ پہنچے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: