بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے سیکیورٹی فورسز کی 100 کمپنیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

0
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ‘ بھارتی مرکزی حکومت نے داخلہ امور کی وزارت کی جانب سے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی 100 کمپنیوں کی دستبرداری کا فیصلہ کیا’۔ حکومت نے 10 ہزار فوجی جوانوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ‘حکومت نے یہ فیصلہ کشمیریوں کو پیغام دینے کے لیے کیا ہےوزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ‘ان 100 کمپنیوں میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 40 کمپنیوں کے علاوہ بارڈر سیکیورٹی فورسسینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس اور شاسترا سیمابال کی 20،20 کمپنیاں شامل ہیں’۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعیناتی سے متعلق جائزے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی واپسی کے فیصلے کو حتمی شکل دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ‘سی اے پی ایف کی تقریباً 100 کمپنیوں کو فوری طور پر دستبردار ہوکر واپس ملک میں اپنے متعلقہ مقامات میں چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے’۔بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع حیثیت دلانے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد سی اے پی ایف ایس کو مقبوضہ وادی میں تعینات کردیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: