مودی سرکار کرکٹ میں بھی سیاست سے باز نہ آ ئی

0
میزبان ملک کو پتہ نہ ہی ایشین کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا بی سی سی آئی کے سربراہ ساروگنگولی نے از خود فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔ساور گنگولی کا کہنا تھا کہ ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم دسمبر میں سیریز کے لیے حکمت عملی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ آئی پی ایل کا انعقاد کب ہو گا کیونکہ اس شیڈول میں وقت نکالنا مشکل ہے،ابھی ہمیں آئی سی سی کی جانب سے واضح ہدایات مل چکی ہیں کہ ہم آئی پی ایل کے بارے میں بات نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے پاس وقت نہیں اور ہمیں دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ آئی سی سی کو اس سے بہت زیادہ آمدن ہوتی ہے۔گنگولی کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا تھا کہ ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا۔رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی شیڈول کے مطابق پاکستان کو کرنی ہے لیکن پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے متحدہ عرب امارات اور سری لنکا مضبوط امیدوار ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سارو گنگولی کے اس بیان پر لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس میں ایونٹ کی منسوخی کے بارے میں بتایا گیا ہو۔اے سی سی کی ٹیلی کانفرنس متوقع ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے،اے سی سی کے اعلان سے قبل ہی بھارتی بورڈ کے صدر نے ٹورنامنٹ منسوخ کروا دیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: