بھارت میں زہریلی شراب پینے کے 2 واقعات میں 90 افراد ہلاک

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاستوں اترپردیش اور اتر کھنڈ میں ایک ہی روز میں دو مختلف واقعات میں غیر معیاری شراب پینے کی وجہ سے مجموعی طور پر 90 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ درجن سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرین کے طبی معائنے اور میڈیکل ٹیسٹ میں موت کی وجہ غیر معیاری شراب ثابت ہوئی ہے جس کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں جب کہ ناسازی طبیعت پرمتعدد افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد نے ایک تقریب کے دوران یہ شراب پی تھی۔ پولیس نے غیر معیاری شراب بنانے اور فروخت کرنے والے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے غیر معیاری شراب کی سپلائی روکنے میں ناکامی پر 12 پولیس اہلکار اور 23 دیگر سرکاری اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.