پاکستان اور بھارت کی کشیدہ صورتحال میں بڑابریک تھرو

نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں گو کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تاہم دونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے اورتعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کے درمیان 13یا 14 جون کو کرغزستان میں ملاقات متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کے مطابق دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن کا حصہ ہوگی۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعد بھارتی ہم منصب کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہو گی۔عالمی منظرنامےپرنظررکھنے والے تجزیہ کار دونوں رہنما کےدرمیان ممکنہ ملاقات کو پاکستان اور بھارت کے دمیان بات چیت کیلئے بڑا بریک تھرو قرار دےرہےہیں ۔
بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے حکام کے درمیان اس میٹنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ اس ملاقات کے موضوع کا فیصلہ کیا جا سکے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر ٹیلیفون کرکےمبارکباد دی تھی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.