اقوام متحدہ میں قرضوں کی ادائیگی میں سہولت بارے وزیراعظم عمران خان کےاقدام پرمشاورت

0
اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے کی جس میں اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ،عالمی بینک اور تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کانفرنس کےاعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاپنےافتتاحی کلمات میں متعدد ترقی پذیرملکوں کی قرضوں کی مشکلات حل کرنےکی ضرورت پرزوردیا جہاں قرضوں کابحران شدت اختیارکرسکتا ہے،ان کلمات کومستقل مندوب منیراکرم نے پڑھ کرسنایا
شاہ محمود قریشی نی اپنے پیغام میں امید ظاہرکی کہ غیررسمی مشاورت میں بعض بامعنی اورعملی اقدامات پرمعاہدہ طےپا جائےگا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےصدرنےعمران خان کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے دنیا بھرمیں انتہائی مشکلات کا شکار لوگوں کی مدد کیلئے رض اوررعایتی امداد کے حوالے سے تیزی سے پیشرفت پرزوردیا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: