سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل مشکلات ختم کریں گے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ترکی کے موقع پر سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل مشکلات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کوپاکستان میں ایک مختلف حکومت ملےگی۔ انقرہ میں پاک ترک بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کرپشن اہداف کی ناکامی میں بڑی وجہ ہے۔ کرپشن کےباعث سرمایہ کاری میں کمی، صنعتیں تباہ ہوتی ہیں۔ کرپشن سے ہماری برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت بدعنوانی کےخاتمےکیلئےکوششیں کررہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروبار سےمنافع کمانابری بات نہیں۔ منافع سےلوگوں کوغربت سےنکالنےمیں مددملتی ہے۔ جتنی دولت کمائی جائےگی اتنےہی ٹیکسززیادہ حاصل ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.