وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام ایک قدم اور آگے

کامیاب جوان پروگرام کے تحت سندھ میں قرض کی تقسیم کے آغاز کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے،سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقوم کے چیک تقسیم کریں گے۔نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی،تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے جب کہ وفاقی وزراء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوگی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے، سندھ کے لاکھوں نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے آ چکے ہیں۔کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آئے گی۔معاون خصوصی نے مزید کہا حکومتی سرپرستی میں نوجوانوں کو بہترین رہنمائی اور تربیت دیں گے،نوجوانوں کو جلد روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: