وزیر اعظم کا جرمن چانسلر سے ٹیلفونک رابطہ

0
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے قرضوں میں ریلیف کے لیے عالمی اقدامات کی اپیل کے حوالے سے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر صحت اور معیشت میں غیر معمولی بحران پیدا ہوا ہے اور ترقی پذیر ممالک تنگ دستی اور قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے اس سے شدید متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کو کرونا وائرس سے یا بھوک سے موت کے مشکل انتخاب کا سامنا ہے۔وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو آگاہ کیا کہ کووڈ-19 کے چیلنج سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کی قابلیت کا انحصار فوری طور پر اور بغیر کسی شرط کے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کی فراہمی پر ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ جرمنی جیسے ممالک جی-20 ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس، بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں اس مسئلے کو اجاگر کریں گے۔دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی برادری سے خطاب میں قرضوں میں چھوٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے سب سے بڑا خطرہ بھوک سے لوگوں کی ہلاکتیں ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: