وزیراعظم عمران خان کاافغان صدراشرف غنی سےٹیلیفونک رابطہ

0
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو میں طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مثبت کوششوں سے امریکا طالبان امن معاہدہ اور انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات پر فریقین کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئے افغان جماعتوں کے کردار کی اہمیت پر زوردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام افغان سٹیک ہولڈرز کو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ افغان قیادت کو خود ایک جامع سیاسی معاہدے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے افغان صدر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لیے کیے گئے فیصلوں کی مکمل حمایت کرے گا۔ وزیراعظم نے پاک افغان تعمیری روابط، امن واستحکام سمیت افغان عوام کی خوشحالی کی اہمیت پربات کی۔
وزیراعظم نےافغانستان کےدورےکی دعوت پرصدراشرف غنی کاشکریہ اداکیا، وزیراعظم عمران خان نےکہاوہ جلدافغانستان کادورہ کریں گے۔افغان کونسل قومی مفاہمت کےچیئرمین ڈاکٹرعبد اللہ عبداللہ اگلےہفتےاسلام آبادآئیں گے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: