کپتان کا عالمی فورم پر پرچی کے بغیر خطاب ہٹ

0
یوں تو چند پاکستانی سیاستدان عالمی فورمز اور دوروں میں پرچی تقریر کے لحاذ سے تنقید کی زد میں آتے ہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان پرچی کے بغیر متاثر کن تقریر کرنے میں شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ عمران خان کی پرچی کے بغیر خطاب کے عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگے برینڈے بھی متعرف نکلےوزیر اعظم عمران خان نے بغیراسکرپٹ14منٹ کی تقریرمیں ملکی نتائج اور عزائم کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر اختصار کے ساتھ اظہار خیال کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی معاشی اور خارجہ پالیسی سمیت ماحولیاتی مسائل سے متعلق اہم امور پر بھی بات کی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی میں بھی پہلے سے بغیر تحریر شدہ دھواں دار تقریر کی تھی جسے ملکی اور عالمی سطح پر خوب سراہا گیا تھا۔جنرل اسمبلی خطاب میں عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: