وزیر اعظم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سر گرم

0
غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ وزارتوں کو اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی کے لیے قابلِ عمل حل پیش کرنے کی ہدیات کردی۔عوام کو ریلیف پہنچانے اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزرا کا اجلاس 18 جنوری کو بلانا چاہتے ہیں۔سندھ میں ٹول ٹیکس میں اضافے پر ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث صوبہ پنجاب کو ٹماٹر کی فراہمی رک گئی تھی،جس کے باعث پنجاب اور اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 160 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی۔پنجاب میں ٹماٹر کی فصل مارچ اور اپریل میں پک کر تیار ہوگی اس وقت سندھ کی منڈیوں سے ٹماٹر فراہم کیے جارہے ہیں۔بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزکو 7 ارب روپے مہیا کیے ہیں۔مذکورہ سبسڈی 5 اشیائے خوراک پر دی جارہی ہے جس میں چاول، چینی، آٹا، تیل/گھی اور دالیں شامل ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: