جون میں کرکٹ ورلڈکپ کےدوران پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

کرکٹ ڈپلومیسی وہ واحد حربہ ہے جوہمیشہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان پائی جانےوالی کشیدگی کوکم کرنےمیں کارگرثابت ہوا۔ذرائع کادعویٰ ہےکہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم ممکنہ طور پر اس سال جون کے ایک ہی ہفتہ میں لندن کا دورہ کریں گے جبکہ برطانوی حکام دونوں کے درمیان ملاقات کا انتظام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ممکنہ طور پر لندن کا سہ روزہ دورہ کریں گے اور کم از کم ورلڈکپ کےدو میچز میں پاکستانی ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی حتمی پلان نہیں ہے مگر جون میں لندن کا دورہ وزیراعظم کے منصوبہ کا حصہ ہے۔
یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ برطانوی حکومت کے ذمہ داران اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک گفتگو کا آغاز کریں اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ جون میں کرکٹ ورلڈکپ کےمیچزاور جون میں ہی پاک بھارت وزرائےاعظم کےدرمیان ممکنھہ ملاقات کو کرکٹ ڈپلومیسی کےتناظرمیں ہی دیکھاجارہاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.