وزیراعظم عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کردی ،،،وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر ہوگی۔جولائی 2019 کے بعد دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی رہنماؤں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جن میں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اورکاروباری مواقع سے متعلق پالیسیوں سےآگاہ کریں گے۔
ادھروائٹ ہاؤس سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان،عراق اور سوئس کنفیڈریشن کے صدر سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ یورپی کمیشن اور عالمی اقتصادی فورم کے صدور سے بھی ملیں گے۔50 ویں سالانہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر نچیر بار زانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ملاقات کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ سال عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس چھوڑ کرچلے گئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: