صوبہ پنجاب کے7شہروں کےمختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن،نوٹیفکیشن جاری

0

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کےمطابق لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیا گیا جو 24 جولائی تک لاگورہےگا،لاہورمیں اے ٹو بلاک ٹاؤن شپ، ای ایم ای سوسائٹی،چونگی امرسدھو کا بازارسےملحقہ علاقہ بند کردیاگیا ،پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ سکیم،واپڈا ٹاؤن، جوہرٹاؤن سی بلاک اورگرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا
فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی،منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی،رضا آباد،رضا گارڈن، ایڈن گارڈن،عبداللہ گارڈن،النجف کالونی کے کمرشل اوررہائشی علاقوں، مسلم ٹاؤن بی بلاک،مسلم ٹاؤن آئی، مدینہ ٹاؤن کے ایکس،وائے،ڈبلیوبلاک،آمنہ آباد،نصارکالونی سمن آباد،پیپلزکالونی 1 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا،جڑانوالہ میں لاہورروڈ سےملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار خرریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ، نیو شاپنگ سنٹر، مین بازار، موککانا مارکیٹ،مسجد بازار،چرچ سے نشاط سنیماچوک تک کا روڈ کوبند کر دیا گیا ہے۔
گوجرانولہ کےعلاقے واپڈا ٹاؤن،پیپلزکالونی ڈبلیو،ایکس،وائے اورزیڈ بلاک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہےجب کہ ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کالونی،پیران غائب روڈ،حوربناسپتی ملز،کسٹم آفس کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا ہے،سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ،الیوسف پلازہ،روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم اسٹریٹ،شہاب پورہ اورمظفرپورمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،راولپنڈی کے علاقے ڈھوکی کھابہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین 4 پی آئی کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: