حج کےمقامات پربغیراجازت جانےوالےتارکین وطن کوڈی پورٹ کردیا جائےگا،سعودی عرب

0

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نےمملکت میں مقیم غیرملکیوں کو بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کے سنگین نتائج سے خبردارکردیا،محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو غیرملکی حج ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا اسے کڑی سزا دی جائے گی، حج اجازت نامے کے بغیر منٰی، مزدلفہ، عرفات یا مکہ جانے پر غیر ملکی کارکن کو سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ڈی پورٹ کرنے کے ساتھ خاص مدت کے لیے بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا، جس کے بعد وہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیں آسکے گا،ترجمان امن عامہ کے مطابق تارکین وطن کو پہلے ہی متنبہ کیا جاچکا ہے کہ وہ اجازت نامے کے بغیر حج کے کسی بھی مقام پر نہ جائیں، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 16 تارکین پر فی کس دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے،اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حج مقامات پر داخلے کی پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذوالقعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا ہے جو 12 ذوالحجۃ تک نافذ العمل ہے۔حج کو محدود کرنے یا مقامات پرغیر متعلقہ افراد کی پابندی کا مقصد بین الاقوامی برادری کو بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچانا ہے،سعودی عرب نےکرونا کی وبا کےپیش نظرمحدود پیمانے پرحج کا اعلان کیا تھا،رواں سال صرف 1ہزارافراد کوفریضہ مقدسہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: