آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئےخطرے کی گھنٹی بجادی

0
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلےسال پاکستان کی معاشی ترقی محض ایک فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ بجٹ میں کورونا سے پہلے شرح نمو ایک فی صد رہنے کاامکان تھا،حکومتی اندازوں کے برعکس عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی شرح نمو 2018ء میں 5.5 فیصد تھی، معاشی شرح نمو 2019 میں 1.9 فیصد رہی جبکہ رواں اور آئندہ سال معاشی شرح نمو منفی میں رہے گی، امسال پاکستان کی گروتھ منفی 0.4 فیصد رہے گی،وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 2.1 فیصد مقرر کیا تھا۔
رپورٹ کےمطابق کرونا سے عالمی معاشی بحران توقعات سے زیادہ سنگین ہوگا۔ عالمی معیشت کو جنوری تامارچ 2021 میں مزید مالی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کرونا کوشکست دینے والے ممالک میں وباء پھر پھیلنے کا خدشہ ہے،آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے پہلے اس سال بھارتی معاشی شرح نمو منفی 4.5 فی صد رہنے کا امکان تھا۔ آئندہ مالی سال بھارتی شرح نمو منفی 1.4 فی صد ہوسکتی ہے، بھارتی شرح نمو پاکستانی شرح نمو سے بھی زیادہ گرے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق 2020ء میں اقتصادی سرگرمی کے 5 فیصد تک گرنےکےامکانات ہیں،جوکہ اس سے دو فیصد کم ہے جس کی پیشگوئی آئی ایم ایف نے اپریل میں کی تھی،عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے نام نہاد ’اقتصادی زخموں‘ کے مزید گہرا ہونے کا امکان ہے کیونکہ کمپنیاں بند ہو رہی ہیں اور لوگ اپنی نوکریاں کھو رہے ہیں،آئی ایم ایف کے مطابق جو کاروبار بچ جائیں گے ان کی کارکردگی کام کی جگہوں پر حفاظت اور حفضانِ صحت کے اقدامات بڑھانے کی وجہ سے مجروح ہو گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: