آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کا وزیراعظم سے رابطہ

0

وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کریسٹالینا جارجیوا کے درمیان رابطہ ہوا جس میں انہوں نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کریسٹالینا ایوا نووا جارجیوا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی۔ کرونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کریسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ آئی ایم ایف اس مشکل وقت کے دوران مالی اعانت فراہم کرے گا۔ آئی ایم ایف پالیسیاں مرتب کرنے میں مصروف ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کےمطابق پاکستان آئی ایم ایف کے جاری 6 ارب ڈالر کے پیکج کے علاوہ مزید ایک ارب 40 کروڑ ڈالر انسداد کرونا کے لیے حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: