آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرضے کی پہلی قسط 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکی ملی ۔عالمی ادارے کی جانب سے قسط ملنے کے سبب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 4 کروڑ 31 لاکھ ڈالرہو گئے جبکہ سٹیٹ بینک کے پاس اس وقت 8 ارب 19 کروڑ ڈالر موجود ہیںچند روز قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 6ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی۔آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے بجٹ میں 733 ارب 50کروڑ روپے کے نئے ٹیکس لگائے ہیں، پاکستان کو اپنی معیشت کی بہتری کے لئے 25 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض ملنےاور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی جبکہ ڈالر کی بڑھتی قدر کو بھی بریک لگے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.