آئی ایم ایف کا پاکستان کوقرضہ جاری کرنےکیلئےکڑاپراسیس

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا جبکہ پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی ایم ایف کےمطابق امریکا اس بات کویقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیےاستعمال نہ ہو۔

اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان کے قرضوں کی ادئیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا، قرضوں کی شفافیت ضروری ہے اور پاکستان کوقرض دینے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈ کرے گا۔واضح رہےکہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.