میچ توہاتھ سےگیالیکن ایک اورریکارڈپاکستان کی جھولی میں آگرا

امام الحق انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، امام نے 23 سال 153 دن کی عمر میں کارنامہ انجام دیا۔اس سے پہلے کپیل دیو نے 1983 میں 24 سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف 175 رن کی اننگز کھیلی تھی۔
امام الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے،انہوں نے 151 رنز بنا کر فخر زمان کو 138 رنز کے ریکارڈ سے محروم کردیا۔فخر زمان نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل کیا تھا۔ فخر زمان نے 20 برس بعد اعجاز احمد کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم اگلے ہی میچ میں امام الحق نے یہ ریکارڈ فخر زمان سے چھین لیا۔
امام الحق پاکستان کے پانچویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.