نااہلی کیس: دوہری شہریت چھپانے پرفیصل واڈا کو نوٹس جاری

0
اسلام آبادہائیکورٹ میں دوہری شہریت چھپانے پر وفاقی وزیر فیصل واڈاکیخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کے حوالے سے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایاجسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن میں نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کیاتھی؟وکیل نے کہا کہ نامزدگی فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون تھی ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن میں جو حلف نامہ جمع کرایاگیا وہ درست نہیں تھا،وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واڈا نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فریقین کو 24 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: