سندھ پولیس کی تربیت کیلئے سیمیولیٹر سسٹم کا افتتاح

آئی جی سندھ کا نفری کے بغیر تن تنہا دشمنوں سے مقابلہ،،،آئی جی سندھ کلیم امام نے پوزیشن سنبھالی، ہتھیار اٹھایا اور طاق لگا کر دشمن پر فائرنگ کردی،،،لیکن یہ سب کچھ ہوا سیمیولیٹر کے ذریعے،،، سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں سیمیولیٹر سسٹم کا افتتاح کر دیاگیا،،،جہاں امریکی قونصل جنرل اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بھی سکرین پر دہشتگردوں کا سامنا کیا،،،اور انہیں مار گرایا،،،

سیمیولیٹر کے ذریعے سندھ پولیس کے نئے جوانوں سمیت دیگر کو فائرنگ کی مشقیں کرائی جائیں گی وہ بھی کرائم سین تشکیل دے کر۔ سیمیولیٹر سسٹم کے افتتاح کے موقع پر امریکی قونصل جنرل جوہان ویگننٹ نے کہا کہ 2012 سے امریکا پاکستان پارٹنر شپ جاری ہے،،،مشترکہ کوشش سے آپریشنل اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.