چین کے شہر ہربن میں سجا برف کا میلہ

0
چین کے سرد ترین شہر ہاربن میں 5 جنوری سے شروع ہونے والا سالانہ آئس اینڈ سنو فیسٹیول جاری ہے،،،برف کے اس میلے میں سفید قلعے،مجسمےاور سنومین رکھے گئے ہیں۔فیسٹیول میں 2 لاکھ 20 ہزار کیوبک میٹر برف استعمال کی گئی ہےاور اس برف کی کٹائی کرکےانہیں شاہکارکی شکل دینےکیلئےدنیا بھرسے ماہرین فن نےشرکت کی جن کا کاری گری دیکھ کر ہرکوئی دنگ رہ گیا ۔فیسٹیول کی خاص بات اجتماعی شادی تھی جس سے یہ میلہ 40 جوڑوں کیلئے یادگار بن گیا۔ برف کی تھیم کی مناسبت سے دلہنوں نے سفید لباس زیب تن کررکھے تھے۔آئس فیسٹیول کے دوران دریائے سونگوا کے یخ بستہ پانی میں تیراکی کے مقابلوں کا اہتمام کیا جارہاہے،،،اس کے علاوہ آئس ہاکی،آئس فٹبال ،سکیٹنگ کے مقابلے بھی میلے کا حسن ہیں۔رنگ برنگی روشنیوں سے ہرچیز قوس و قزح کا نظارہ،،اس پر خوبصورت آتشبازی نے ماحول کی دلکشی کو چار چاند لگا دیئےچین میں رنگوں اور روشنیوں سےسجےسالانہ آئس فیسٹول نےدنیابھر سےآنےوالےسیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو 25 فروری تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: