پاکستان کے پاس عالمی معیار کا کوئی باؤلرہےنہ ہی آل راؤنڈر

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر دوسرے اورنیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے محمد عباس 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی بات کی جائے تو فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیون اسمتھ کا نام ایک بار پھر سب سے اوپر ہے اس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں اسی طرح آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے، کیوی کپتان ولیم سن چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی پہلے 10کھلاڑیوں میں تو درکنار پہلے 20 ناموں میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے اور بھارت کے رویندر جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: