آئی سی سی کی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ جاری

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے،بابراعظم تیسرے، فاف ڈوپلیسی چوتھے، راس ٹیلر پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، کین ولیم سن ساتویں، جو روٹ آٹھویں، کوینٹن ڈی کوک نوویں اور ایرون فنچ دسویں نمبر پر ہیں۔باﺅلرز کی فہرست میں جسپریت بمرا کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، کاگیسو ربادا چوتھے، پیٹ کومنز پانچویں، کرس ووکس چھٹے، محمد عامر ساتویں، میٹ ہینری آٹھویں، لاشلن فرگوسن نوویں اور مچل سٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔آل راﺅنڈر میں انگلینڈ کے بین سٹوکس پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد نبی دوسرے، عماد وسیم تیسرے، کرس ووکس چوتھے، راشد خان پانچویں، مچل سینٹنر چھٹے، اینڈل فیلوک وائیو ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، سکندر رضا نوویں اور رویندرا جدیجہ دسویں نمبر پر ہیں۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: