پاکستان ٹی 20 کی نمبرون رینکنگ سے محروم،چوتھے نمبر پر چلا گیا،

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی،جس میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرایک رینکنگ سے محروم ہوگیا اورآسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔
انگلینڈ کی دوسرا اور بھارت کی تیسری پوزیشن پر پے جبکہ پاکستان ٹیم عالمی ٹی20رینکنگ میں پہلے سے 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرچلی گئی۔
آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرآگیا، نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد اب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ میں ساتواں نمبر ہے۔
سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ سہر فہرست ہے جبکہ بھارت کا دوسرا،نیوزی لینڈ کا تیسرا اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔زشتہ سال سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست بھاری پڑگئی اور جنوری 2018 سے پاکستان عالمی نمبر ایک تھا

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: