آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نےتھوک سےگیند چمکانےپرپابندی کی سفارش کردی

0
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس انیل کمبلے کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس پر ہوا جس میں آئی سی سی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل سے بھی رائے لی گئی۔اجلاس میں کمیٹی نےاس بات پراتفاق کیا کہ وائرس کے پھیلاؤکو روکنےکیلئےتھوک سےگیند کو چمکانے پرپابندی لگانا ضروری ہے تاہم پسینے سے وائرس کے پھیلاؤ کے شواہد نہیں اس لیے پسینے کے استعمال پر پابندی ضروری نہیں۔
کرکٹ کمیٹی نے بین الاقوامی سفری پابندیوں اوردیگرمشکلات کی وجہ سے امپائرز کی تقرری پر بھی رائے دی ہے اور کہا ہےکہ فی الحال انٹرنیشنل میچزمیں غیرنیوٹرل امپائرزکا تقرر ہی کیا جائےکیوں کہ نیوٹرل امپائرز کیلئے ایک جگہ سےدوسری جگہ سفر کرنا آسان نہیں ہوگا،کمیٹی نے تجویز دی ہےکہ جس ملک میں سیریز ہوگی اس ملک سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ اورپھرانٹرنیشنل پینل کےامپائرزکومیچز میں تعینات کیا جائے۔
کرکٹ کمیٹی نے عبوری طور پر ٹیموں کیلئے اضافی ر یویو فراہم کرنے کی بھی سفارش کی ہے، آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات جون کے پہلے ہفتے میں ہونے والی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: