آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے قبل از وقت عہدہ چھوڑ دیا

0
آئی سی سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ششانک منوہر نے عہدہ چھوڑ دیا ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔عمران خواجہ کا تعلق سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہے وہ چیئرمین شپ کے لیے الیکشن شیڈول کے اعلان تک قائم مقام کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 62 سالہ ششانک منوہر نے عہدے پر رہتے ہوئے آئی سی سی کی تنظیم نو کی کوشش کی اور کرکٹ کے لیے تین امیر ترین ممالک بگ تھری آسٹریلیا،بھارت اور انگلینڈ کی بالادستی کا خاتمہ کیا۔وہ 2016 میں آئی سی سی کے پہلے آزاد چیئرمین بنے تھے اور دو سال بعد صدارت کی دوسری مدت کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔تاہم انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ مزید دو سال توسیع نہیں چاہتے اور عہدے سے الگ ہونے کے لیے تیار ہیں۔
آئی سی سی چیئرمین شپ کے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے،اس حوالے سے بورڈ میٹنگ میں الیکشن شیڈول کی منظور دی جائے گی۔ششانک منوہر دو بار آئی سی سی کے چیئرمین رہے اور انہوں نے تیسرے مدت کے لیے خود کو پیش کرنے سے معذرت کی تھی،آئی سی سی قوانین کے تحت کوئی بھی شخص مسلسل تین بار چیئرمین کے عہدے کیلئے منتخب ہو سکتا ہے۔آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ و سابق کپتان سارو گنگولی اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین کولن گریوز میں مقابلہ متوقع ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: